09:22 am
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نےپاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے مزید ٹائم دیدیا

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نےپاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے مزید ٹائم دیدیا

09:22 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نےپاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے میں مدد دینے کے لیے 5 ارب ڈالرز کے ڈپوزٹس کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے،ڈپوزٹس کی تاریخ میں توسیع کے بعد پاکستانی حکام ریاض اور ابوظہبی سے ڈپوزٹس کو قرض میں بدلنے کی نئی درخواست کریں گے،
آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالرز کے ایکسٹینڈر فنڈ فیسیلٹی(ای ایف ایف) کے تحت پاکستان کو سعودی عرب، یو اے ا ی، چین اور دیگر اہم ادھار دینے والے ممالک کے ڈپوزٹس اور دوطرفہ قرضوں کی توسیع کا پابند تھا، اگر 5 ارب ڈالرز دو طرفہ سرکاری قرض میں تبدیل ہوجاتے ہیں تو موجودہ مالی سال 2019-20 کے بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 750 ارب روپے مل جائیں گے۔