09:19 am
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر قیامت ٹوٹ پڑی ، راجھستان اور کیرالا سوگ میں ڈوب گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر قیامت ٹوٹ پڑی ، راجھستان اور کیرالا سوگ میں ڈوب گیا

09:19 am


سرینگر (آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں فوجی جیب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شمال میں واقع ضلع کپواڑہ میں فوجی جیب میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی فوج ہلاک ہوگئے، دونوں اہلکار فوجی جیب کے اندر سورہے تھے۔ حادثہ قابض بھارتی فوج کے چیرکوٹ آرمی کیمپ کے سیکٹر 8 کے اندر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے قابض فوجیوں کی شناخت سوراب کتاریہ اور اکشے ویرپرتاب کے نام سے ہوئی جن کا تعلق بالترتیب راجھستان اور کیرالا سے
 
تھا اور دونوں بھارتی آرمی میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں