03:26 pm
امریکی وزیر دفاع کا جنرل باجوہ کو فون

امریکی وزیر دفاع کا جنرل باجوہ کو فون

03:26 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو امریکی وزیر دفاع نے فون کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے پاکستانی آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کہا کہ امریکہ تصادم نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو بھرپور جواب دیں گے۔ اس پر جنرل باجوہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن اقدامات کی حمایت کریں گے۔
جنرل باجوہ نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر افغان امن عمل کےلئے بہت کام کیا ہے۔ فریقین کو چاہیے کہ سخت بیان بازی سے گریز کریں ۔