08:30 am
پشاور، سی این جی سٹیشن میں دھماکہ، ایک خاتون جاں بحق ، تین افراد زخمی

پشاور، سی این جی سٹیشن میں دھماکہ، ایک خاتون جاں بحق ، تین افراد زخمی

08:30 am


پشاور : پشاور میں سی این جی سٹیشن میں دھماکہ ہوا ہے ۔ تفصیل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ گاڑی میں سی این جی فیلنگ کے دوران دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ سے خاتون جاں بحق  جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ پشاور کے علاقے خزانہ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوا، تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 
حتمی رپورٹ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ صبح سویرے شہری گاڑی میں سی این جی سیشن پر گیس فلنگ کے لئے آیا ۔ گیس فلنگ کے دوران سلنڈر سے گیس لیکج ہوئی۔ ناقص سلنڈر کے استعمال کے باعث گیس پوری گاڑی میں بھر گئی۔ جس کے بعد دھماکا ہو گیا۔ دھماکے سے خاتون جاں بحق کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تاہم فلنگ کے دوران دھماکا ہو جانے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، جس کے بعد تین زخمیوں کو بھی ایمبو لینس کے ذریعے سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق ہو نے والی خاتون کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس کی نفری اور ریسکیو کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے چند روز قبل بھی پشاور ہائیکورٹ کے قریب دھماکہ ہوا تھا ۔ دھماکا پشاور ہائیکورٹ کے قریب کار پارکنگ میں ہوا تھا ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکےمیں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر ہونے والے دھماکے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں تھیں ۔دھماکے کے نیتجے میں 3 افراد بھی زخمی ہو گئے تھے ۔ جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا