07:57 am
کراچی، ہائی روف وین اور رکشے میں ٹکر کے بعد آتشزدگی،7 افراد جھلس کر ..

کراچی، ہائی روف وین اور رکشے میں ٹکر کے بعد آتشزدگی،7 افراد جھلس کر ..

07:57 am


کراچی: نیوکراچی کے علاقے میں چلتی ہائی روف وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد وہ رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق گئے۔
 
نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں راہ چلتی ہائی روف وین آگ لگنے کے بعد رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین، 2 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق کی نعشیں قریبی ہسپتال منتقل کرا دی ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق وین میں 3 سگے بھائی اپنے اہل خانہ سمیت سوار تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مجیب، ناصر اور جمال آپس میں سگے بھائی ہیں۔بم ڈسپوزل سکواڈ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے۔

تازہ ترین خبریں