02:41 pm
 موٹر سائیکل سوار افراد نے محنت کش کے اکلوتے بیٹے کو قتل کردیا

موٹر سائیکل سوار افراد نے محنت کش کے اکلوتے بیٹے کو قتل کردیا

02:41 pm

فیصل آباد (آن لائن) بازار میں پریشر ہارن بجانے سے منع کرنے کی رنجش پر موٹر سائیکل سوار افراد نے محنت کش کے اکلوتے بیٹے کو قتل کردیا ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کرکے مقتول کے والد عصمت اللہ کی مدعیت میں چار نامزد ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتار ی کیلئے کوششیں شروع کردیں
، آن لائن کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے چک 51ج ب کے رہائشی محنت کش عصمت اللہ ولد نواب دین کے اکلوتے بیٹے پندرہ سالہ انعام اللہ نے ملزم ماجد ولد غلام رسول کو بازار میں موٹرسائیکل پر پریشر ہارن بجانے سے منع کیا تھا اسی رنجش پر مشتعل ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد جمیل وغیرہ کیساتھ ملکر عصمت اللہ پر فائرنگ کردی جسکی زد میں آکر انعام اللہ شدید مضروب ہو گیا جسے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی چل بسا ، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔