05:17 pm
(ن)لیگ میں ہر بندہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہے، فواد چوہدری

(ن)لیگ میں ہر بندہ وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہے، فواد چوہدری

05:17 pm

لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ(ن)لیگ میں ہر بندہ وزارت عظمی کا امیدوار ہے، خالد مقبول نے اپنی جماعت کے نام پر ووٹ لیے ہیں، سیاسی جماعت کے رکن کے طور پر ان کی مجبوری سمجھ سکتا ہوں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اتحادیوں سے گلے شکوے اور اختلافات ہوتے ہیں، سیاسی جماعت کے رکن کے طور پر ان کی مجبوری سمجھ سکتا ہوں، خالد مقبول نے
اپنی جماعت کے نام پر ووٹ لیے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم کا اپنا نقطہ نظر ہے، کل اسد عمر ایم کیو ایم کی قیادت سے مل رہے ہیں، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں جب کہ بلاول کی ایم کیو ایم کو پیشکش بھی کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ابھی تو اپوزیشن بھی بکھری ہوئی ہے، ہمیں تو سمجھ نہیں آرہی اپوزیشن میں بات کس سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا تلاش گمشدہ کا اشتہار دینے کی ضرورت ہے، نواز شریف کو باہر بھیجتے بھیجتے وہ خود باہر بھاگ گئے جب کہ(ن)لیگ میں ہر بندہ وزارت عظمی کا امیدوار ہے۔بلاول بھٹو کی جانب سے ایم کیو ایم کو وزاتوں کی پیشکش کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی پیشکش غیر سنجیدہ تھی اور ایم کیو ایم بھی یہ سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خود بکھر رہی ہے ہر دوسرا شخص ان میں وزیراعظم کا امیدوار ہے، ہم سن رہے کہ خواجہ آصف بھی امیدوار ہیں شہباز شریف بھی ہیں

تازہ ترین خبریں