11:19 am
وزیراعظم 20 جنوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کریں گے، تجزیہ کار سمیع ابراہیم

وزیراعظم 20 جنوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کریں گے، تجزیہ کار سمیع ابراہیم

11:19 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم صرف پاکستان تحریک انصاف پر دباوٴ بڑھانا چاتی ہے۔ سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم 20 جنوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کریں گے ۔
رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کے استعفے کی وجہ بتاتے ہوئے سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ کیونکہ20 جنوری کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کیا جانا ہے اس لئے ایم کیو ایم دباوٴ بڑھا کر وفاق میں وزارتوں کو تعداد بڑھانا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کچھ لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ حکومت جا رہی ہے ۔ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ تمام لوگ حکومت اور اداروں کے درمیاں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ سمییع ابراہیم نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو تیسری وزارت دینے پر عمران خان راضی ہو گئے ہیں۔ اگلے ایک دن میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف درمیان تمام تر معاملات حل ہو جائیں گے۔