01:50 pm
وفاقی وزیرنے سابق وزیراعظم کے ریسٹورنٹ میں کھاناکھانے پردلچسپ تبصرہ کرڈالا

وفاقی وزیرنے سابق وزیراعظم کے ریسٹورنٹ میں کھاناکھانے پردلچسپ تبصرہ کرڈالا

01:50 pm

لندن(ویب ڈیسک )سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی مقامی ہوٹل میں لیگی ارکان کےساتھ کھاناکھانےکی تصویروائرل ہوگئی ،تصویرمیں دیکھاجاسکتاہے کہ ریسٹورنٹ میں میاں نواز شریف اپنے صاحبزادوں ،بھائی شہباز شریف اورسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے ہمراہ کھاناکھارہے ہیں ۔تصویرسامنے آنے کے
بعد وزیرصحت پنجاب یاسمین راشدنے نوازشریف کےمعالج ڈاکٹر عدنان سےرابطہکرلیااورانہوں نے نواز شریف کے علاج بارے تفصیلات مانگ لیں۔دوسری جانب وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سابق وزیراعظم کی تصویرپردلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ لندن کےہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر ،کھائوپیوبیماری کاعلاج انتہائی انہماک سے جاری اورسارے مریض بہترمحسوس کررہے ہیں۔