03:23 pm
بلوچستان میں 3روز کے دوران بارشوں برفباری کے باعث 22 افراد جاں بحق

بلوچستان میں 3روز کے دوران بارشوں برفباری کے باعث 22 افراد جاں بحق

03:23 pm

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں 3روز کے دوران بارشوں برفباری کے باعث 22 افراد جاں بحق28 زخمی ہو گئے، برفباری کے سبب کوئٹہ کا اندرون ملک سے رابطہ منقطع کئی پروازیں منسوخ ہو گئیں،گیس اور بجلی نہ ہونے کے باعث شدید سردی میں شہری مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔تفصیلات کے
مطابق بلوچستان میں بارشوں اور برفباری نے تباہی مچا دی کوئٹہ،ژوب، پشین،چمن، قلعہ سیف اللہ، شیرانی اور خضدار میں مکانات کی چھتیں گرنے، گیس لیکیج اور قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 22 افراد جاں بحق،28 زخمی ہوگئے، کوئٹہ میں بجلی کے20 فیڈرٹرپ کر گئے۔

تازہ ترین خبریں