07:48 am
جو وعدہ کیا تھا نبھانا پڑے گا،ارشد شریف نے حکومت کو خبردار کر دیا

جو وعدہ کیا تھا نبھانا پڑے گا،ارشد شریف نے حکومت کو خبردار کر دیا

07:48 am


کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14جنوری2020ء) حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی پور ا نہیں ہوا۔معروف اینکر وتجزیہ نگار نے اپنے ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جتنے بھی وعدے کئے گئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا جا رہا۔عوام بھی سخت ناراض ہے اور ان کی اتحادی جماعتیں بھی۔
 
Azhar Laghari @AzharAliLeghari جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا۔۔۔ ارشد شریف نے 2 منٹ کا تجزیہ پیش کر کے بتایا کہ اتحادی جماعتیں کیا سوچ رہی ہیں۔@arsched Embedded video 64 7:30 AM - Jan 14, 2020 Twitter Ads info and privacy 33 people are talking about this تجزیہ کرتے ہوئے ارشد شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے وعدے کئے تھے جو کہ پورے نہ ہوتے ہوئے اب اتحادی پارٹیوں کی جانب سے بھی سوال کئے جانے لگے ہیں کیونکہ ان کے اپنے مفادات بھی پورے نہیں ہو رہے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پہلا دھچکا متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لگایا ہے جن کی جانب سے ان کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ حکومت کو ا ب ان سے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنا ہو گا ورنہ ایم کیو ایم وہ پہلی پارٹی ہو سکتی ہے جو کہ شاید حکومت سے اپنے اتحاد ختم کرتے۔ ارشد شریف نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کو وفاق چھوڑ کر ان کے ساتھ سندھ میں حکومت بنانے کی پیشکش ہوئی ہے تب سے ایم کیو ایم ایک سوچ میں مگن ہے۔تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ ایسا نہ ہو کہیں کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اتحاد کر لیں۔واضح رہے کہ اگر ایسا ہوا تو حکومت کو وفاق میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ایم کیو ایم حکومت کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے۔واضح رہے کہ اس وقت حکومت کے خلاف آوایں ان کے اپنے اتحادیوں کی جانب سے اٹھائیں جا رہی ہیں جس میں ان سے پوچھا جا رہا ہے کہ آپ نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کیوں نہیں ہوئے اور آخر 16 ماہ گزر جانے کے بعد بھی کب پورے ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں