07:53 am
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے

07:53 am


خضدار : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلہ خضدار اور دیگر علاقوں میں محسوس کیا گیا، شدید سردی اور بارش کے باوجود لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ان دنوں مسلسل شدید زلزلوں کی زد میں ہے۔ آج پیر کی شب کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
 
بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ عمارتیں لرز گئیں۔ ان علاقوں میں اس وقت موسم شدید سرد ہے اور برفباری و بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تاہم اس کے باوجود لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل اور باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں ایک سے زائد مرتبہ شدید زلزلے آئے۔ سب سے شدید زلزلے کی شدت 6 سے زائد رہی تھی۔ جبکہ دسمبر کے آخری ایام میں ایک دن میں چند ہی منٹوں کے وقفے سے تین مرتبہ شدید زلزلہ آیا تھا۔

تازہ ترین خبریں