07:59 am
پشاور، موبائل چور گرفتار

پشاور، موبائل چور گرفتار

07:59 am


پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہریوں سے قیمتی موبائل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سادہ لوح y ژشہریوں سے موبائل فون خریدنے کے بہانے لے کر رفو چکر ہو جاتے تھے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا.تفصیلات کے مطابق مدعی ہارون ولد شیربادشاہ سکنہ افغانستان حال حاجی کیمپ سٹی ٹائون نے تھانہ مچی گیٹ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے ہمشیرہ کے گھر جارہا تھا، کہ ورسک پر دونامعلوم اشخاص نے مجھ سے دھوکا دہی کے ذریعے میرا موبائل لے کر رفوچکر ہوئے، جس کی رپورٹ پر مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کرد گئی۔
 
ایس پی کینٹ تصور اقبال خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ ریاض خلیل اور ایس ایچ او مچنی گیٹ سجا د خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، جس کے دوران تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرکے مرکزی ملزم فراز خان ولد حیات خان سکنہ گل بہار نمبر 1کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر متعدد وارتوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دوسرے ساتھی کا نام بھی اگل دیا، جس کی گرفتار ی کے لئے بھی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، گرفتار ملزم کے قبضہ سے مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہی

تازہ ترین خبریں