08:00 am
قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل پاس ہونے کے بعد پہلے مجرم کو سزا سنا دی گئی

قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل پاس ہونے کے بعد پہلے مجرم کو سزا سنا دی گئی

08:00 am

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل پاس ہونے کے بعد پہلے مجرم کو سزا سنا دی گئی۔ تفصیل کے مطابق ٹیکسلا کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے والے مجرم کو دس سال کی قید سنادی ہے۔ جبکہ ملزم جعفرپر 50ہزار روپے
جرمانہ کر دیا گیا ۔ ملزم نے بچے کو بعدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد بلیک بھی کیا جس پر بچے نے بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے خود کشی کی کوشش کی تھی ۔واضح رہے قصور میں ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقع کو دو برس مکمل ہونے پر قومی اسمبلی میں زینب الرٹ بل کی منطور ی دے دی گئی تھی جس کے بعد لاپتہ بچوں کی بازیابی کو رپورٹ کرنے کے لئے ایک ایجنسی تشکیل دی جائے گی جس میں لاپتہ ہونے والے بچوں کی رپورٹ جمع کروائی جائے گی اور اس پر فوری کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔