08:07 am
پشاور، مسروقہ گاڑیاں اونے پونے داموں خرید کر سپئر پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد

پشاور، مسروقہ گاڑیاں اونے پونے داموں خرید کر سپئر پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے والے ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد

08:07 am



پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مسروقہ گاڑیاں خریدنے والے ریسور کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان چوری کی گاڑیاں خرید کر سپئیر پارٹس کی شکل میں فروخت کرتے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد سورزکی کیری وین بھی برآمد کر لی گئی ہے جن سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہی.تفصیلات کے مطابق مدعی محمد نثار ولد نور محمد سکنہ دوران پور نے تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کسی نامعلوم ملزمان نے اس سے سوزوکی کیری وین چوری کر لی ہے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی.
 
ایس پی کینٹ تصور اقبال نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کینٹ ریاض خلیل اور ایس ایچ او مچنی گیٹ سجاد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے دوران تفتیش مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنے والے دو ملزمان معراج علی ولد گل محی الدین اور رسول خان ولد مخراج الدین کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسروقہ گاڑیوں کو سپئیر پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے کا اعتراف سمیت شریک دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی حیات آباد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزمان کے قبضے سے ایک مسروقہ سوزوکی کیری وین بھی برآمد کر لی گئی ہی

تازہ ترین خبریں