01:18 pm
برفانی تودہ گرنے سے 60پاکستانی جاں بحق

برفانی تودہ گرنے سے 60پاکستانی جاں بحق

01:18 pm

نیلم (حیات اعوان) حالیہ برف باریٹ گلیشرزاور برفانی تودوں کی زد میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کر گئی۔ سرگن ویلی کے علاقہ بکوالی سرگن سیری بازار میں جاں بحق افراد کی تعداد پچاس ہوگئی جن میں سے چالیس سے زائد لاشیں نکال لی گئی جبکہ کیل میں پانچ ڈھکی چکناڑ میں چھے لوات بالا میں ایک تہجیاں بنتل میں دو دودھنیال صبائی میں ایک جاں بحق ہوا مجموعی طور پر ساٹھ سے زائد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں درجنوں
مکانات برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں علاقے میں شدید برفباری اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد نے ضلع بھر میں ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام راجہ عمر طارق کی سربراہی میں تمام انتظامی آفیسر آن کو الرٹ کرتے ہوئے سرگن کے لیے امدادی سامان جن میں ٹینٹ خیمہ جات،گرم کپڑے بستر،راشن اور دیگر ضروری اشیا سمیت روانہ کردیا ڈی ڈی ایم اے شہری. دفاع اور دیگر ریسکیو ٹیمیں بھی روانہ کردی گئی۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان۔ ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد کے مطابق نیلم ویلی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے انتظامیہ متاثرین کی بحالی اور متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تمام تر مشینری کے ہمراہ بھرپور کوشش کرے گی ضلع بھر میں ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں نیلم ویلی کی تاریخ کا درناک ترین حادثہ ہے جو بیک وقت مختلف علاقوں میں پیش آیاہے



تازہ ترین خبریں