02:55 pm
حکومت نے آج تک کسی بھی معاملے میں مشاورت نہیں کی، طارق بشیر چیمہ

حکومت نے آج تک کسی بھی معاملے میں مشاورت نہیں کی، طارق بشیر چیمہ

02:55 pm

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ق کے رہنما و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آج تک کسی بھی معاملے پر ہم سے مشاورت نہیں کی،خالد مقبول صدیقی ایک سنجیدہ سیاست دان ہیں، ان دو سالوں کے دوران انہوں نے آج تک حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا ۔منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے وفاقی وزیر ائے ہا ئوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سے لے کر میانوالی تک ترقیاتی فنڈز دیئے گئے مگر ہمارے نمائندوں کو یہ کہ کر ٹال دیا جاتا ہے
کہ فنڈز ختم ہو گئے ہیں۔ایم کیو ایم کے تحفظات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی ایک سنجیدہ سیاست دان ہیں، ان دو سالوں کے دوران انہوں نے آج تک حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا ہم نے تو وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ ہمیں کابینہ سے نکلنے دیں، کیونکہ لوگ اب ہم سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہم نے کیا کارکردگی دکھائی ہے۔