03:15 pm
 تحریک انصا ف حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی: سلیم ر ضا

تحریک انصا ف حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی: سلیم ر ضا

03:15 pm

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی، ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تو حکمران ایسے تڑ پ رہے ہیں جیسے پانی کے بغیرمچھلی،
حکومت کی عوامی مسا ئل کی بجائے ساری تو جہ ایم کیوایم کو راضی کرنے پرمرکوز ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اربوں روپے کا تجارتی خسارہ موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہیں، حکمران ملک کو ڈیفا لٹر کر نے کی پا لیسی پر گامزن ہے،مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جارہی، پی ٹی آئی وزراء کی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، تحریک انصا ف کی حکومت حریم شاہ کو نہیں سنبھا ل سکی وہ حکومت کیا کرے گی؟۔ انہوں نے کہاکہ 2020ان ہا ئو س تبد یلی اور نئے انتخابا ت کا سا ل ثا بت ہو گا۔ تحریک انصا ف حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے، عمران نیاز ی اوراس کے سار ے کھلا ڑی جلد اڑیا لہ جیل ہو نگے۔

تازہ ترین خبریں