07:15 am
ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کس کا ساتھ دے گا ؟ خطے کی کشیدہ صورتحال کے بعد یہ سوال بہت اہمیت اختیار کر گیا

ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کس کا ساتھ دے گا ؟ خطے کی کشیدہ صورتحال کے بعد یہ سوال بہت اہمیت اختیار کر گیا

07:15 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کس کا ساتھ دے گا ؟ خطے کی کشیدہ صورتحال کے بعد یہ سوال بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ایٹمی قوت کا حامل واحد اسلامی ملک پاکستان ، ایران اور امریکہ کے درمیاں حالیہ کشیدگی میں غیر جانبدار رہنا چاہتا ہے۔ بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ کشید گی پر غیر جانبداری کا مظاہر ہ کیا ہے اور خطے کے دباوٴ کو کم کرنے کی کوشش کی ہے
۔آصف درانی نے کہا ہے کہ خطے پر کسی بھی قسم کی جنگ سے اثر پاکستان پر پڑے گا ۔ اس لئے پاکستان مصالحتی کوششیں کسی کے کہنے پر نہیں اپنے لئے کر رہا ہے۔ اور اپنی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کر رہا ہے۔آصف درانی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکہ ، ایران اور سعودی عرب سمیت دیگر کوئی ملک بھی اس پوزیشن میں نہیں کہ کشیدگی کو کم کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ وہی حل کرا سکتا ہے جو اس معاملے میں پارٹی نہ ہو۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور آئی ایس پی آر ایران امریکہ مسئلے میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان کر چکی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی مزید بڑھ جاتی ہے اور امریکہ اگر ایران پر حملہ کرتا ہے تو پاکستان امریکہ کا ساتھ بلکل نہیں دے گا۔ ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی کے بیان کے بعد تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ مستقبل میں اگر امریکہ اور ایران کی جنگ ہوتی ہے تو پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہوگا ۔تاہم یہ بات بھی قابل غور رہے حالیہ ایران امریکہ کشیدگی پر پاکستان بھر کے شہریوں کی جانب سے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے اور حکومت پاکستان سے ایران کے ساتھ کھڑا ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا ۔