03:42 pm
’’ڈی جی آئی ایس پی آر تبدیل ‘‘آصف غفور جاتے جاتے ایسا پیغام دیدیا کہ پاکستانی آبدیدہ ہو گئے

’’ڈی جی آئی ایس پی آر تبدیل ‘‘آصف غفور جاتے جاتے ایسا پیغام دیدیا کہ پاکستانی آبدیدہ ہو گئے

03:42 pm

راولپنڈی (مانیترنگ ڈیسک ) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلے کے بعد اہم بیان سامنے آیا ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور میں جن جن سے منسلک رہا ان تمام افراد کا شکریہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں میڈیا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔آصف غفور نے کہا کہ پاکستانیوں نے جس قدر محبت دی اور تعاون کیا اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ آصف غفور نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق میجر آصف غفور کی جگہ پر جنرل بابر افتخارکو لگایا دیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کو 2016ء میں پاک فوج کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔میجر جنرل اظہر وقاص کو ڈی جی ایم آئی لگا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو 2016ء میں پاک فوج کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔اس سے قبل لیفٹیننٹ (ر) جنرل عاصم باجوہ یہ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔میجر جنرل آصف غفور 2016ء سے پاک فوج کی ترجمانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے بے تحاشا مقبولیت بھی سمیٹی۔میجر جنرل آصف غفور پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔آج میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔انہیں جی او سی اوکاڑہ مقرر کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میجر جنرل بابر افتخار نے 1990ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔میجر جنرل بابر افتخار نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی سے بھی گریجویٹ ہیں۔ان کا تعلق آرمڈکور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں