07:15 am
پاکستانیوں کا میجر جنرل آصف غفور کو شاندار خراجِ تحسین، قوم نے مل کر پاک فوج کو سرپرائز دے دیا

پاکستانیوں کا میجر جنرل آصف غفور کو شاندار خراجِ تحسین، قوم نے مل کر پاک فوج کو سرپرائز دے دیا

07:15 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے عہدے پر میجر جنرل آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو تعینات کردیا گیاجبکہ میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کرکے انہیں جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) تعینات کردیا گیا ہے. سبکدوش ہونے والے میجر جنرل آصف غفور نے 1988 میں پاکستان فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا اور انہیں 15 دسمبر 2016 کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا
وہ اب اوکاڑہ میں پاکستان فوج کی 40 ویں انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی سی او) کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے.اپنے دور میں آصف غفور نے بے تحاشا مقبولیت بھی سمیٹی۔میجر جنرل آصف غفور پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خبروں کی زینت بنے رہے. میجر جنرل آصف غفور ٹویٹر پر بھی خاصے متحرک رہتے یہی وجہ ہے کے صارفین بھی ان کی ٹویٹ کا انتظار کرتے تھے۔سوشل میڈیا کی وجہ سے آصف غفور کا پاکستانیوں کے ساتھ ایک منفرد رشتہ بھی قائم رہا۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے تمام پاکستانیوں کے تعاون اور محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی آصف غفور کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایک صارف کا کہنا ہے کہ شکریہ میجر جنرل آصف غفور !! آپ نے اپنے کام کو بہترین طریقے سے انجام دیا۔ لبرلز اور بھارتیوں کو بے نقاب کیا،۔

تازہ ترین خبریں