12:00 pm
افغان خفیہ ایجنسی NDSکا پاکستان کیخلاف ہولناک منصوبہ ، پاکستانی حساس اداروںنے دھول چٹا دی ، این ڈی ایس کے اہم جاسوس کی گرفتاری ہو گئی

افغان خفیہ ایجنسی NDSکا پاکستان کیخلاف ہولناک منصوبہ ، پاکستانی حساس اداروںنے دھول چٹا دی ، این ڈی ایس کے اہم جاسوس کی گرفتاری ہو گئی

12:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، پاکستان حساس اداروںنے افغان ایجنسی کا اہم اہلکار گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کا پاکستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ہو گیا ، پاکستانی حساس اداروں نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے اہم افسر محمد اسماعیل کو اس کے تین دوستوں کیساتھ ہتھیاروں کی بڑی کھیپ سمیت گرفتار کر لیا ۔ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس پنجاب اور کے پی میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہی تھی
جسے پاکستانی حساس اداروںنے ناکام بنا دیا جبکہ اسی سلسلے میں تفتیش کے بعد کئی جگہ کارروائیوں کا آغازبھی کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی افغانستان نے پاکستان میں اسلحے اور گولہ بارود کی بھاری کیپ بھیجی جو اینٹلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کرم ایجنسی میں دلاسا کے پاس پکڑی لی گئی اور اسمگلر گُل فرحان کو گرفتار کر لیا گیا۔اس اسلحہ کو پارہ چنار میں فرقہ وارانہ فسادات میں استعمال کیا جانا تھا۔

تازہ ترین خبریں