07:36 am
سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو جی او سی اوکاڑہ کیوں تعینات کیا گیا

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو جی او سی اوکاڑہ کیوں تعینات کیا گیا

07:36 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کو جی او سی اوکاڑہ کیوں تعینات کیا گیا؟ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ (ر) جنرل امجد شعیب نےبتادیا ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اوکاڑہ خالی ہوگیا تھا۔۔وہاں آصف غفور کی ضرورت تھی ،وہ کافی عرصہ اپنی فیلڈ سے الگ رہے۔۔فوج کا ترجمان ہونا اور کمانڈ سنبھالنا دو الگ الگ کام ہیں۔بطور ڈی جی آئی ایس پی آر ان کی مدت ملازمت ختم ہوچکی تھی۔اس لیے انہیں رخصت کیا گیا۔انہوں نے بطور ڈی جی آئی ایس پی آر بہت اچھی طرح فرائض انجام دئیے
۔نیشنل ۔انٹرنیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کو فیس کیا۔۔نو منتخب ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے انسان ہیں۔۔ ففتھ جنریسشن کے اس دور میں وہ سب کی امیدوں پر پورا اترنے کا ہنر رکھتے ہیں16 جنوری کو فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔۔اور ان کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو نیا ترجمان مقرر کیا گیا سابق ترجمان آصف غفور نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والے پیار اور تعاون کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے۔ اپنی مدت کے دوران تعاون پر سب کا شکر گزار ہوں، بالخصوص میڈیا کا جب کہ نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے دعاگو ہوں۔ میجر جنرل آصف غفور کو دسمبر 2016 میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا تھا

تازہ ترین خبریں