04:53 pm
دبئی سے پاکستان آنے والی پرواز میں تشویش ناک صورتحال، ایئرہوسٹس پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا،

دبئی سے پاکستان آنے والی پرواز میں تشویش ناک صورتحال، ایئرہوسٹس پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا،

04:53 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) دبئی سے پاکستان آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز میں ایئرہوسٹس پر حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا، طیارے میں ایئرہوسٹس اور مسافر میں جھگڑا ہوا، تلخ کلامی کے بعد مسافر نے موبائل فون ایئرہوسٹس کو دے مارا، کپتان نے تمام صورتحال سے ایئرٹریفک کنٹرول کو آگاہ کر دیا، لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل سیکورٹی طلب۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ دبئی سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز میں تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دبئی سےآنیوالے نجی ایئرلائن کےطیارےمیں ایئرہوسٹس اورمسافرمیں جھگڑا ہوا۔ تلخ کلامی کےبعدمسافر نے موبائل فون ایئرہوسٹس کودےمارا۔ کپتان نےتمام صورتحال سےایئرٹریفک کنٹرول کوآگاہ کردیا۔ سول ایوی ایشن ،ڈاکٹراوراےایس ایف کاعملہ جہازکےقریب پہنچ گیا۔

تازہ ترین خبریں