09:23 am
وزیر ریلوے کا کام نہیں وزارت سنبھالنا اور نہ ہی وہ وزارت سنبھال رہے ہیں،چیف جسٹس

وزیر ریلوے کا کام نہیں وزارت سنبھالنا اور نہ ہی وہ وزارت سنبھال رہے ہیں،چیف جسٹس

09:23 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر ریلوے سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ان کا کام نہیں وزارت سنبھالنا اور نہ ہی وہ وزارت سنبھال رہے ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آڈٹ رپورٹ نے واضح کر دیا کہ ریلوے کو اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے، انتظامیہ سے ریلوے کا نظام چل ہی نہیں رہا۔چیف جسٹس نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کا حال دیکھیں، ریلوے میں جو آگ لگی تھی اس معاملے کا کیا ہوا جس پر ریلوے کے وکیل نے کہا کہ معاملے پر انکوائری کر کے 2 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ چولہے میں پھینکیں اپنی کارروائی، ریلوے کے سی ای او عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟وکیل ریلوے نے کہا کہ سابق سی ای او کو نوٹس گیا ہے موجودہ کو نہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سابق سی ای او کو نوٹس گیا ہے، اہم کیس تھا موجودہ سی ای او کو پیش ہونا چاہیے تھا، بلوالیں اپنے سی ای او کو، وہ کہاں ہیں؟ ریلوے کے وکیل نے کہا کہ سی ای او اس وقت لاہور میں ہیں۔

تازہ ترین خبریں