05:01 pm
فیصل آباد،امین پور انٹرچینج پر المناک حادثہ میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 خواتین زخمی

فیصل آباد،امین پور انٹرچینج پر المناک حادثہ میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 خواتین زخمی

05:01 pm

فیصل آباد (آن لائن)امین پور انٹرچینج پر المناک حادثہ میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 خواتین زخمی، صبح کے وقت پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں کار سوار افراد بہاولپور سے براستہ موٹروے اپنے آبائی علاقہ کھاریاں گجرات محلہ فتح نور جمال جا رہے تھے کہ راستے میں خوفناک حادثہ پیش آگیا۔ آن لائن کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقہ امین پور انٹرچینج کے قریب کار
نمبری ایل آر زیڈ 244 نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے الٹ کر بری طرح تباہ ہو گیا۔ ڈرائیور 35 سالہ خالد ولد نذر، 27 سالہ عرفان ولد انور اور 18 سالہ سادیہ دختر عالم کار حادثہ کے نتیجہ میں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کار میں سوار دیگر افراد میں مرنے والی سادیہ کی والدہ 55 سالہ سکینہ بی بی اور جاں بحق ہونے والے عرفان کی اہلیہ 27 سالہ سحرش بی بی شدید زخمی ہوگئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے مرنے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال داخل کرایا۔ زخمیوں کی حالت الائیڈ ہسپتال میں خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔