08:04 am
چیف جسٹس اگرکہیں تو استعفی دے دوں گا ،وزیرریلوے شیخ رشید

چیف جسٹس اگرکہیں تو استعفی دے دوں گا ،وزیرریلوے شیخ رشید

08:04 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پرمن عن عمل کیا جائے گا ،عدالتی رہنمائی پر ریلوے آگے بڑھے گا،سندھ حکومت کے ساتھ مل کر 15کلومیٹر کا ٹریک خالی کرائیں گے،چیف جسٹس اگرکہیں تو استعفی دے دوں گا ۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں سپریم کورٹ کے حکم پرمن وعن عملدرآمد کا اعادہ کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق ریلوے آگے بڑھے گی ، ریلوے کے کیسز میں التواء ختم ہوں گے ،
کےسی آرکےمتعلق بھی ہدایت کی گئی ہے،ایم ایل ون کےحوالےسےبھی چیف جسٹس نےہدایت دی ہے،ساری قوم کی دلچسپی ایم ایل ون میں ہے،عدالت کوقوم کےدرد کااحساس ہے،آڈٹ رپورٹ پچھلی حکومت کی ہے۔وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب حکومت گرانے کی باتیں کریں گے تو جواب تو دوں گا ، زیادہ بات پر سیاسی دلچسپی رکھنے کا کہہ دیا جاتا ہے ، چیف جسٹس اگرکہیں تواستعفی دے دوں گا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارسے متعلق وزیریلوے نے کہا کہ عثمان بزدارتب تک رہیں گے جب تک وزیراعظم عمران خان رہیں گے،حکومت مدت پوری کرےگی۔ شیخ رشید نے مزید کہاکہ قوم کے لیے جودرد اورسوچ عدلیہ نے رکھی ہے اس کے مشکورہیں۔

تازہ ترین خبریں