10:10 am
کیا ن لیگی 36اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟

کیا ن لیگی 36اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟

10:10 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگی 36اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ؟ ایسی خبر آگئی کہ لندن میں موجود لیگی قیادت بوکھلا اٹھی ۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کئی ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن دونوں جماعتوں یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ ان کے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،جب کہ پاکستان تحریک انصاف میں تو ایک ہم خیال گروپ بھی سامنے آیا ہے۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا ہے
کہ ن لیگ کا ایک بہت بڑا گروپ ہمارے ساتھ رابطے میں ہے،یہی وجہ ہے کہ ن لیگ اس بات کو چھپانے کے لیے یہ بیان دے رہی کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے 36 لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں جن میں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی لیڈرشپ افواہیں پھیلا رہی کہ حکومت جانے لگی ہے تاکہ ان کے ناراض اراکین پی ٹی آئی کی طرف نہ جائیں۔ اس سے قبل پنجاب کے وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 50 اراکین اسمبلی تحریک انصاف سے رابطوں میں ہیں اور ہم کسی بھی وقت اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنا سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنا۔ حکومتی اراکین اسمبلی کہہ چکے ہیں ہم پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ شہباز شریف کے صاحبزادے پر تنقید کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اپنا پنجرہ، کھڑکیاں اور دروازے کھولنے کی غلطی نہ کریں، ورنہ سارے پرندے اڑ جائیں گے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ن لیگ کے 50 اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف سے رابطہ کیا ہے۔ جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ( ن) لیگ متحد ہے اس میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک کا سن سن کربال سفید ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں