01:09 pm
سعودی عرب کی پاکستان کو بڑی پیشکش

سعودی عرب کی پاکستان کو بڑی پیشکش

01:09 pm

ریاض (نیوز ڈیسک )سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حماد بن محمد الشیخ نے پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز سےملاقات میں اسکولوں کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے بھر پور مدد کی پیش کش کردی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب مین تعینات سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حماد بن محمد الشیخ سے ریاض میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی انٹرنیشنل اسکولوں سے متعلق امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر نے سعودی وزیر تعلیم کو پاکستانی
اسکولوں کے تعلیمی معیار اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے سعودی وزیر تعلیم کو بتایا کہ مملکت میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے گذشتہ برسوں کے دوران پاکستانی خاندانوں کی تعلیمی ضروریات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے راجہ علی اعجاز نے پاکستان کے اسکولوں کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا ۔سعودی وزیر تعلیم نے معیاری تعلیم کی فراہمی میں پاکستانی انٹرنیشنل اسکولوں کے کردار کو سراہا اور اسکولوں کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے بھر پور مدد کی پیش کش کی۔

تازہ ترین خبریں