09:24 am
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسران کی فہرست سامنے آگئی

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسران کی فہرست سامنے آگئی

09:24 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والے سرکاری افسران کی فہرست سامنے آگئی۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم لینے والے 93 افسران کی فہرست ابتک نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ زیادہ تر افسران خود یا ان کی بیگمات غریبوں کیلئے مختص رقم حاصل کرتی رہیں۔دستاویزات کے
مطابق بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں میں ہمہ صفدر، کملا گوپال، مریم بی بی اور شگفتہ شامل ہیں۔ جبکہ طاہرہ، منوور جاناں، رام چند، عبدالحسین جویو اور عبدالعزیز بھی رقوم لیتے رہے۔ دستاویزات کے مطابق عبد الحمید، عبد المجید، عبد المناف اور عبدالصمد کی بیگمات بھی مختص رقوم حاصل کرتی رہی ہیں۔