01:36 pm
پاکستان کے اہم شہر میں اوباش لڑکے کی چھری دکھا کر لڑکی سے زیادتی

پاکستان کے اہم شہر میں اوباش لڑکے کی چھری دکھا کر لڑکی سے زیادتی

01:36 pm


فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اوباش لڑکے نے چھری دکھا کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بہادر لڑکی نے دوران زیادتی چھری چھین کر ملزم کا نازک اعضاء کاٹ کر مردانہ صفات سے ہی محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جڑانوالہ کے علاقے میں فیصل نامی شخص نے نو عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،

ذرائع کے مطابق ملزم نے دوران زیادتی ہاتھ میں چھری پکڑ رکھی تھی جس کے بل پر وہ لڑکی کو دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا تاہم زیادتی کے دوران مسلسل مزاحمت کرنے والی لڑکی بالآخر ملزم کے ہاتھ سے چھری چھیننے میں کامیاب ہو گئی اور اس نے اسی چھری کے وار سے ملزم کے جسم کا نازک اعضاء کاٹ کر اسے نامرد بنا دیا۔لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا فیصل نامی اوباش لڑکا خون میں لت پت چیختا چلاتا جائے وقوعہ سے فرار اختیار کرنے میں کامیاب ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم فیصل کے خلاف پولیس کی جانب سے مقدمے کا اندراج کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔