03:01 pm
مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما پر قاتلانہ حملہ، گولی گردن میں لگنے سے ۔۔۔! انتہائی افسوسناک خبر

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما پر قاتلانہ حملہ، گولی گردن میں لگنے سے ۔۔۔! انتہائی افسوسناک خبر

03:01 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما پر قاتلانہ حملہ، گولی گردن میں لگنے سے ۔۔۔! انتہائی افسوسناک خبر ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے سابق یوسی چیئرمین پر قاتلانہ حملہ ۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں پیش آیا جہاں یو سی 89 کے سابق چیئرمین اور رہنما مسلم لیگ ن چودھری ساجد پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق یو سی چیئرمین کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کی گئی
۔ گردن میں گولی لگنے سے چوہدری ساجد شدید زخمی ہو گئے۔ سابق یو سی چیئرمین چودھری ساجد کو موقع واردات سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابھی معلوم نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کس کی جانب سے کی گئی اور اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلدگرفتار کر لیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے چودھری ساجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل آج ہی کے روز 2 ڈاکو تحریک انصاف کے رہنما اور ضلع شیخوپورہ کے معروف زمیندار چوہدری محمد یوسف کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جان کی بازی ہار گئے۔ شیخوپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔سرگودھا روڈ کی گنجان آبادی ڈیرہ مائی حاکاں کے قریب 2 مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے رہنما اور ضلع شیخوپورہ کے معروف زمیندار چوہدری محمد یوسف کو قتل کر دیا ۔ملزمان چوہدری محمد یوسف کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تاحال قاتلوں کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔