03:57 pm
فیصل آباد:ٹیکسٹائل مل  میں بوائلر پھٹنے سے  خوفناک دھماکہ ، 5افراد جاں بحق ،15 زخمی

فیصل آباد:ٹیکسٹائل مل میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ، 5افراد جاں بحق ،15 زخمی

03:57 pm

فیصل آباد (آن لائن) ٹیکسٹائل ملز میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہو گئے‘فیکٹری کی چھت محنت کشوں پر گر گئی ، 7 کی حالت تشویشناک ’’ آن لائن ‘‘کے مطابق منگل کے روز سرگودھا روڈ پر واقعہ ایم‘ اے ٹیکسٹائل ملز میں محنت کش فیکٹری میں کام کر رہے تھے کہ اچانک بوائلر پھٹنے سے خوفناک دھماکا ہوا ‘دھماکے کی شدت کے باعث بلڈنگ کی چھت مزدوروں پر آگری ‘جس کے ملبے تلے دب کر 5افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق شدگان میں چک نمبر 2 رام دیوالی
سرگودھا روڈ کے لیاقت ولد رحمت‘37 سالہ عرفان‘35 سالہ کاشف‘محلہ غلام محمد آباد اور 38 سالہ عبدالرزاق ولد لطیف سکنہ 118 ج‘ب اور طارق شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں محمد یونس‘سجاول‘اللہ دتہ‘عرفان‘ فیضان ‘سکندر علی‘اکبر علی‘ارشد‘شامل‘طارق ولد حاجی عارف اور اللہ دتہ شامل ہیں۔المناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی اور ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے‘جہاں انہوں نے امداد کاروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالا اور فوری ابتدائی طبی سہولیات کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے