10:29 am
کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ محسود گروپ کے اہم کمانڈر شہریار محسود کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ محسود گروپ کے اہم کمانڈر شہریار محسود کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا

10:29 am


بنوں : کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ محسود گروپ کے اہم کمانڈر شہریار محسود کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا ، مولانا ولی محمد عرف عمر نیا امیر مقررکر دیئے گئے۔
 
ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ میں شہر یار محسود اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اُن کی گاڑی کو پہلے سے نصب بارودی کے دھماکے سے اُڑایا گیا اور موقع پر ہلاک ہو گئے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہریار محسود سابق سربراہ ٹی ٹی پی حکیم اللہ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ان کے قتل ہونے کے بعد فوری طور پر تمام ساتھیوں کے مشورے پر مولانا والی محمد عرف عمری کو نیا امیر مقرر کیا گیا ۔