01:19 pm
کیا شہباز گل ن لیگ میں شمولیت اختیار کر ہے ہیں ؟ مریم نواز نے انہیں کتنے لاکھ روپے کی پیشکش کی

کیا شہباز گل ن لیگ میں شمولیت اختیار کر ہے ہیں ؟ مریم نواز نے انہیں کتنے لاکھ روپے کی پیشکش کی

01:19 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کیا شہباز گل ن لیگ میں شمولیت اختیار کر ہے ہیں ؟ مریم نواز نے انہیں کتنے لاکھ روپے کی پیشکش کی ، بڑا انکشاف کر دیا گیا۔۔۔ سابق ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کا مریم نواز کے 50لاکھ روپے کی پیشکش کے حوالے تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کے دیئے گئے بیان پر درعمل سامنے آگیا ۔ حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز گل نے عمران خان کو بتایا کہ مریم نواز نے ایڈوائزری کے لئے 50 لاکھ روپے کی پیشکش کی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں سابق ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کا کہنا ہے
کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ حفیظ اللہ نیازی نے مجھے 50 لاکھ روپے کی پیشکش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حفیظ اللہ نیازی کو یاد ہو گا کہ میں نے کبھی ان کے ساتھ رابطہ نہیں کیا ، حفیظ اللہ نیازی نے ہمیشہ خود رابطہ کیا۔ شہباز گل نے حفیظ اللہ نیازی کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمر کے اس حصے میں انسان اپنی کہی باتیں بھی بھول جاتا ہے۔ ریکارڈ کی درستگی۔ میں نے کسی جگہ نہیں کہا کہ حفیظ اللہ نیازی صاحب نے مجھے 50 لاکھ روپے آفر کئیے۔ دوسری طرف حفیظ صاحب کو یہ تو یاد ہی ہو گا کہ میں نے انہیں کبھی رابطہ نہیں کیا۔ جب کیا انہوں نے ہی مجھ سے رابطہ کیا۔عمر کہ اس حصہ میں انسان اپنی کی اور کہی ہوئی باتیں بھول جاتا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ سابق ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے وزرات سے ہٹائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ مجھے رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے حفیظ اللہ نیازی کے ذریعے ایڈوائزر بننے کے لئے 50 لاکھ پر رقم کی پیشکش کی۔ حفیظ اللہ نیازی نے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شہبا ز گل سے صرف ایک بار ہی 2 منٹ کی ملاقات ہوئی جب میرے بیٹے نے ایک ہوٹل میں گزرتے ہوئے تعارف کرادیا۔ ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت اچھے طریقے سے ملے۔ حفیظ اللہ نیازی نے شہبا زگل کو 50 لاکھ کی آفر دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان احمق کو معلوم نہیں ہے کہ مریم نواز کی ایڈوائزری کا لیول شہباز گل نہیں ہے۔ حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایڈوائزرسے کوئی تعلق نہیں ہے ۔مجھے معلوم نہیں کہ مریم نواز کا میڈیا کیسے چل رہا ہے۔