06:32 am
 نوازشریف نے واپس آنے کا فیصلہ نہیں کیا، صابر شاکر

نوازشریف نے واپس آنے کا فیصلہ نہیں کیا، صابر شاکر

06:32 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت علاج کے لئے لندن میں موجود ہیں۔بیماری کی وجہ سے ضمانت لے کر لندن جانے والے وزیراعظم کو پاکستان واپس بلانے کی کوشش بار بار کی گئی ہے
لیکن ابھی تک نوازشریف نے واپس آنے کا فیصلہ نہیں کیا۔اسی دوران تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ نوازشریف نے اپنی تحریری وصیت لکھ دی ہے۔خبر دیتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر کا کہنا تھا کہ یہ وصیت کم ، نوازشریف کی جانب سے دھمکی لگ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو تحریری صورت دے دی ہے جس کے بعد ان کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کو لندن نہ بھیجا گیا تو وہ کچھ سینیئر صحافیوں سے ملاقات کر کے کچھ ایسے انکشافات کریں گے جس سے پاکستا ن کے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔