12:30 pm
خاتون اول بشریٰ بی بی کی بابافرید کے مزار پر اچانک حاضری ملازمین کو مہنگی پڑگئی

خاتون اول بشریٰ بی بی کی بابافرید کے مزار پر اچانک حاضری ملازمین کو مہنگی پڑگئی

12:30 pm

پاکپتن(نیوز ڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی کی دربارحضرت بابا فرید الدین پر اچانک حاضری کئی ملازمین کو مہنگی پڑ گئی ،غفلت برتنے پر 12 ملازمین ضلع بدر جب کہ 28کے قریب اوقاف افسران اور ملازمین بھی ٹرانسفر کی زد میں آگئے ۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے دربار حضرت بابا فرید الدین پر اچانک حاضری دی،فرائض سے غفلت برتنے پر ایڈ منسٹریٹر اوقاف طارق علی رانا اور مینجر اوقاف ذیشان نسیم اور ایس ڈی بنا دئیے گئے ہیں
جب کہ دربار بابا فریڈ پر ڈیوٹی پر مامور نگران اور نائب قاصدوں سمیت 12 ملازمین ضلع بدر کر دئیے گئے ہیں۔جن کا لاہور سمیت دور دراز کے اضلاع میں ٹرانسفر کیا گیا ہے اور ان کی جگہ پنجاب بھر کے دیگر اضلاع سے اوقاف ملازمین کو پاکپتن ٹرانسفر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے آرڈر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور گلزار حسین شاہ نے جاری کیے۔ملتان سے ضیا المصطفیٰ کو پاکپتن ٹرانسفر کر کے دربار حضرت بابا فرید کا نیا ایڈ منسٹریٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔لاہور سے بشیر احمد کو ٹرانسفر کر کے مینجر اوقاف پاکپتن تعینات کیا گیا ہے۔اس طرح 28کے قریب اوقاف افسران اور ملازمین بھی ٹرانسفر کی زد میں آگئے۔دوسری جانب ترجمان اوقاف کا کہنا ہے کہ عملہ کی تبدیلی پر بشریٰ بی بی کی مزار آمد کا کوئی کردار نہیں۔مزار پر تعینات عملہ کو تین سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا تھا جس پر تبدیل کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حکومت میں آنے سے قبل یہ دعوے کرتے رہے ہیں کہ ہماری حکومت آنے کے بعد کسی بھی شخصیت کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔تاہم حال ہی میں اخبار میں شائع رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ نے دربار حضرت بابا فرید الدین پر حاضری دی،اس دوران غفلت برتنے پر کئی ملازمین کے ٹرانسفر کیے گئے تاہم ترجمان اوقاف نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔