02:57 pm
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کے حکم کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

02:57 pm

اسلام آباد(آن لائن) ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات میں حکم کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 فروری کو سماعت کرے گا ۔ بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس فیصل عرب ، جسٹس یحیی آفریدی شامل ہیں ۔
گزشتہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی الیکشن ٹریبونل نے لشکری رئیسانی کی درخواست پر قاسم سوری کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا تھا ۔ الیکشن کالعدم قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے خلاف ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جس کو اب 25 فروری کو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے