03:33 pm
 پاکستان میں بہت ڈپریشن ہے،  عارف علوی

پاکستان میں بہت ڈپریشن ہے، عارف علوی

03:33 pm

لاہور (آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت ڈپریشن ہے، میں نے اپنی زندگی میں کئی لوگوں کو ڈپریشن میں دیکھا ہے جبکہ میرے ہی خاندان کے پانچ سے چھ لوگ اس بیماری سے گزرے ہیں۔ اپنے تین روزہ دورے کے سلسلے میں لاہور آمد کے بعد فائونٹین ہائوس میں منعقد ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ وہ ساری زندگی اس بات کو تلاش کرتے رہے ہیں کہ انسانی کو خوشی کہاں سے ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مال و دولت سے
خوشی نہیں ملتی۔ مال و دولت وہ سیڑھی ہے جس کا کوئی اختتام نہیں۔ یہاں کا امیر طبقہ غریبوں کے درپیش مسائل سے آگاہ نہیں۔ امیر لوگوں کو غریب بچوں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھنا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمارا آپس میں زبان سے رابطہ ہوتا ہے اور رابطوں میں اگر خلاء آ جائے تو مشکلات پیدا ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فخرالدین ابراہیم اصولی شخصیت کے مالک تھے۔ صدر مملکت آج اور کل بھی لاہور میں قیام کریں گے۔ جہاں وہ مقامی یونیورسٹی کی تقریب سمیت ایوان کارکنان میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے