11:31 am
 حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندا بن گئے،شہباز شریف

 حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندا بن گئے،شہباز شریف

11:31 am

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کہا ہےکہ معیشت کی تباہی کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے، حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندا بن گئے۔ صرف گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے۔ معیشیت مر رہی ہے، عمران نیازی کی بے حسی عروج پر ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے معاشی تباہی، مہنگائی اور بیروزگاری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کی قیمت قوم اور ملک کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ آنکھیں کھولنا ہوں گی، غریب کا نہ کھوکھا بچا، نہ دکان، نہ
 

فیکٹری نہ صنعت اور نہ ہی چھابڑی۔انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا کہ گالیاں دینے سے ملک، صنعت، کاروبار، روزگار اور گھر نہیں چلتے، معیشت بچانے کے لئے فیصلہ قوم کو کرنا ہے، قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ، تیز ترین قرض، کم ترین شرح ترقی معیشت کی تباہی کی علامتیں ہیں۔ مہنگائی 14 فیصد اور پالیسی ریٹ 13.25 فیصد کر دینا ہی ملک دشمنی ہے، حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندا بن گئے ہیں، معیشت مررہی ہے اور عمران نیازی کی بے حسی عروج پہ ہے۔