11:33 am
پابندی کے باجود پسند تیسرے روزبھی جاری ،پولیس مکمل طور پر ناکام

پابندی کے باجود پسند تیسرے روزبھی جاری ،پولیس مکمل طور پر ناکام

11:33 am

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں پابندی کے باوجود آج تیسرے روز بھی بسنت منائی جا رہی ہے، اندرون شہر گھروں کی چھتوں پر منچلوں نے مکمل تیاریاں کر کے پابندی کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیئے۔کوئٹہ کے شوقین افراد نے بسنت منانے کی تیاریاں آج تیسرے روز بھی کر رکھی ہیں، اس دوران دکانوں سے پتنگیں، ڈوریں اور دیگر اشیاء کی خریداری کر کے بسنت پر جوش انداز میں منا رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اندورن شہر بسنت منانے پر پابندی عائد کر گئی ہے۔جاری کردہ احکامات کے مطابق کسی بھی حادثہ کی صورت میں

 
پتنگ، دھاتی ڈور کے استعمال اورفروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی، صرف شہر سے باہر کھلے میدانوں میں پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، تاہم پولیس شہر میں پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔دوسری جانب راولپنڈی کے تھانوں بنی، گنجمنڈی، ریس کورس، سٹی اور رتہ امرال کی حدود میں پتنگ بازی کے دوران فائرنگ اور چھتیں گرنے جیسے واقعات میں ایک خاتون اور دو سالہ بچے سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ اندھادھند فائرنگ سے 2سالہ بچی اور خواتین گولی کی زد میں آکرشدید زخمی ہوگئے۔