12:24 pm
لاہورمیں مسجد میں افسوسناک سانحہ،بچوں سمیت کئی افراد بارے تشویشناک خبر

لاہورمیں مسجد میں افسوسناک سانحہ،بچوں سمیت کئی افراد بارے تشویشناک خبر

12:24 pm

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں رائے ونڈ بائی پاس کے قریب گیس کے دھماکے میں 9 بچے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بائی پاس کے قريب مسجد کے حجرے میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا۔ریسیکو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا،جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمی بچوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 3 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے گیس لیکیج کا سبب اور ذمے داروں کے تعین کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔