01:03 pm
وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان کردیا گیا 

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان کردیا گیا 

01:03 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فروری کو وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے، تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو وزیراعظم اور میں نے خود اجاگر کیا، سلامتی کونسل کے پاس کشمیر کا مسئلہ موجود ہے، جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن کا اجلاس بھی ہونے جا رہا ہے، پاکستان کی وزیر انسانی حقوق اجلاس میں شرکت کے لیے تشریف لےکرجائیں گی۔انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے پر ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کامیاب

 
دورہ کر کے واپس گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، وادی میں لاک ڈاؤن کو 203 دن ہوگئے ہیں، عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسئلہ کشمیر پر بات کر رہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں یہ نہیں چاہتیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو، تخریب کار اب بھی موجود ہیں لیکن ہمیں اللہ سے امید ہے، انشا اللہ افغانستان میں امن قائم ہوگا، افغانستان میں امن ہوگا تو تجارت اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔انھوں نے کہا کہ چینی اور آٹے کے بحران پر انکوائری کی جا رہی ہے، کابینہ کا فیصلہ ہے انکوائری تک یوٹیلیٹی اسٹورز سے کام چلائیں۔ اسمگلنگ روکنے پر وزیر اعظم نے اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جمہوری اداروں کے لیے حکومت کو مقررہ وقت مکمل کرنے دینا بہتری کا ایک عمل ہے، ہمیں ملک بہت بری حالت میں ملا تھا، بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنا چاہتا تھا لیکن اسکا یہ خواب پورا نہ ہوسکا، ہماری حکومت آنے سے پہلے پاکستان گرے لسٹ میں چلا گیا تھا۔ مزید چار ماہ کی کوششوں کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال لیا جائیگا۔ انھوں نے مزید بتایاکہ 26 فروری کو وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم خطاب میں قوم اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کریں گے۔