03:00 pm
روٹھی بہن کو منانے جانے والا دولہا شادی کے روز ہی جاں بحق

روٹھی بہن کو منانے جانے والا دولہا شادی کے روز ہی جاں بحق

03:00 pm

اوچ شریف ( آن لائن) روٹھی بہن کو منانے جانے والا دلہا شادی کے روز ہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا، شادی کی خوشیوں میں مصروف گھر میں کہرام مچ گیا، نوجوان کی آج شام کو بارات جانی تھی، والدین رشتہ دار غم سے نڈھال ہو گئے۔اوچ شریف میں شادی کے روز ہی 22 سالہ دلہا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ہے، نواحی علاقہ بستی بھین کے نوجوان محمد یوسف کی شام کو بارات تھی
، بہن اور بہنوئی روٹھ کر شادی میں آنے سے انکاری تھے جنھیں منانے کے لئے دلہا انکے گھر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، ٹرالر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔شادی کے روز دلہا جاں بحق ہونے پر خوشیوں میں مصروف خاندان میں کہرام مچ گیا۔ باراتی رشتہ دار اور والدین دلہا کے جاں بحق ہونے پر غم سے نڈھال ہیں