10:47 pm
پروٹوکول خاتون اول کا حق ہے ، بشریٰ بی بی پاکستان کا وقار ہیں، حکومتی شخصیت نے بابا فریدؒ مزار معاملے پر کیا بیان جاری کردیا

پروٹوکول خاتون اول کا حق ہے ، بشریٰ بی بی پاکستان کا وقار ہیں، حکومتی شخصیت نے بابا فریدؒ مزار معاملے پر کیا بیان جاری کردیا

10:47 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوعاشق اعوان نے کہا ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی پاکستان کا وقار ہیں، ہر شخصیت کو اس کا جائز پروٹوکول ملنا اس کا حق ہے، بابا فرید دربارسے متعلق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کا عہدے کے حساب سے جو پروٹوکول بنتا ہے وہ اس کا حق ہے۔بشریٰ بی بی سے متعلق جو بھی معاملہ ہوا اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
ہر شخصیت کو اس کا جائز پروٹوکول ملنا اس کا حق ہے۔دربار بابا فرید سے متعلق واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے میڈیا کوبریف کروں گی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ عوام کے مفاد کیلئے نہیں تھا اور اب بلاول کو نوازشریف سے متعلق حقیقت کی سمجھ آگئی ہے، مریم بی بی ناجانے کس مصلحت کا شکار ہیں ان کی آواز قوم کو سنائی نہیں دے رہی اور جو عوام کے درد سے نڈھال تھے وہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے،(ن)لیگ میں اس وقت زبان بندی کا موسم آیا ہوا ہے۔انسان کو بیماری ہوتو اس کا علاج ہوتا ہے لیکن اقتدار سے دوری کی بیماری لاعلاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے والد کا نظریہ (ن) لیگ سے مختلف ہے، بلاول بھٹو اورآصف زرداری الگ الگ پالیسی پرچل رہے ہیں۔ بلاول کو زرداری نے جعلی اکانٹس کے گر سکھائے، بلاول اور ان کے والد نے نواز شریف کی حقیقت چھپا کر رکھی۔ فردوس اعوان نے کہا بلاول صاحب ہم تو آگاہ تھے آپ کو دیر سے سمجھ آئی، گٹھ جوڑ اور مکمکا عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنا مال پانی بچانے کیلئے تھا۔بلاول نے جو گفتگو کی وہ قابل تحسین ہے لیکن اس پر آپ کو ابو جان سے ڈانٹ پڑے گی۔وہ کونسی پراسرار بیماری ہے جس کا کوئی علاج ڈاکٹر تشخیص نہیں کرپا رہے۔ ہمیں معلوم ہے اس بیماری کا نام، اسکا نام اقتدار سے دوری ہے۔ بیماری ہوتو اس کا علاج ہوتا ہے لیکن اقتدار سے دوری کی بیماری لاعلاج ہے۔انہوںنے کہاکہ شہبازشریف واپس آئیں کیونکہ ن لیگ میں قیادت کا قحط پڑا ہوا ہے۔مریم بی بی ناجانے کس مصلحت کا شکار ہیں ان کی آواز قوم کو سنائی نہیں دے رہی اور جو عوام کے درد سے نڈھال تھے وہ بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے۔ (ن) لیگ میں اس وقت زبان بندی کاموسم آیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے نواز شریف کی سرجری کے حوالے سے تاریخ دی تھی، رانا ثنا میڈیا کی آنکھیں ترس گئی ہیں پلیٹ لیٹس دیکھنے کو، ایسی کیا بیماری ہے جس کا لندن میں بھی ڈاکٹرز علاج نہیں کرپارہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے