09:25 am
جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں‘ نیک محمدخان

جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں‘ نیک محمدخان

09:25 am

پشاور: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مردان نیک محمد خان نے کہا ہے کہ کھیل کھود بچوں کا بنیادی حق ہے اس کے لئے صوبائی او ر ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات اٹھانے کے لئے بھر پور کوششیں کررہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس کمپلیکس مردان میں ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انڈر 21گیمز انٹر مقابلوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر میر بشر خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ابضار خان، ڈی ایس او سکاٹس نور رحمان یوسفزئی، فد امحمد سینئر انسٹرکٹر، حبیب اللہ بیگ ضلعی صدر مردان، سابقہ ڈی ایس او کاشف فرحان، ہمایون اور علی گوہر نے تقریب میں شرکت کی۔ ریجنل سپورٹس آفیسر میربشیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان مقابلوں میں رسہ کشی، والی بال، فٹ بال، بیڈمنٹن، کبڈی اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہوںگے جس میں ضلع کے پانچ تحصیلوں کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جن میں تحصیل مردان، کاٹلنگ، رستم، تخت بھائی اور گڑھی کپورہ شامل ہیں جس کے بعد ونر ٹیمیں صوبائی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ مہمان خصوصی اے ڈی سی نیک محمد خان نے کہا کہ جس ملک کے کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، اس لئے صوبائی حکومت نے کھیل کے میدان آباد کرنے کیلئے بجٹ میں کثیر رقم رکھی ہوئی ہے آخر میں مہمان خصوصی نے مشعل جلا کر انڈر 21انٹر تحصیل ضلع مردان گیمز کا افتتاح کیا۔

تازہ ترین خبریں