11:23 am
اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثے ریفرنس،ا حتساب عدالت نے شریک ملزم کوریلیف دیدیا

اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثے ریفرنس،ا حتساب عدالت نے شریک ملزم کوریلیف دیدیا

11:23 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)احتساب عدالت میں اسحاق ڈارآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران شریک ملزم سعید احمد خان کو عدالتی ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت میں اسحاق ڈارآمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نادر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزم سعید احمد خان کی عدالتی حاضری سے مستقل استشنی کی درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سعید احمد خان کو متعدد امراض کا سامنا ہے۔ عدالت نے سابق صدرنیشنل بنک سعید احمد خان کو مستقل استشنی دینے کی درخواست منظور کر لی تاہم نیب تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل نہ ہو سکی، احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبریں