01:15 pm
پاکستان کے اہم شہر میں کرونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی

پاکستان کے اہم شہر میں کرونا وائرس سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی

01:15 pm

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں وائرس سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا ہے، جاں بحق ہونیوالے شخص کا تعلق کوئٹہ کے علاقے خاراں سے تھا۔واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان میں پہلی بار نمودار ہونے والے وائرس سے اب تک 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں اور 75ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔یہ وائرس جسےپہلے عارضی طور پر 2019 نوول کورونا یا
این کوو اور اب کووڈ19 کا آفیشل نام دیا گیا ہے، کے بارے میں سب سے پہلے عالمی ادارہ صحت نے 31 دسمبر کو بتایا تھا اور جب سے اس کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔چین کے بعد کورونا وائرس نے دیگر ممالک میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں خاص طور پر پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران میں کورونا وائرس تیزی پھیل رہا ہے جس کے پیش نظر پاکستان نے ایران سے ملحقہ اپنی سرحد عارضی طور پر بند کردی ہے جبکہ ترکی نےبھی ایران سے ملحقہ اپنی سرحد بند کردی گئی۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثر افراد سے متعلق کافی افواہیں سرگرم رہی ہیں،چند روز قبل یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ کراچی میں چین سے آنیوالے طالبعلم میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اسی طرح اسلام آباد میں پمز اسپتال میں بھی وائرس سے متاثرہ شخص کی موجودگی کی افواہیں گردش کرتی رہی تاہم یہ تمام افواہیں درست ثابت نہ ہوئی لیکن اب مصدقہ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض دم توڑ گیا ہے، ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالے شخص کا تعلق کوئٹہ کے علاقے خاران سے ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی موت کا یہ پہلا کیس ہے۔دوسری جانب ایران میں تیزی سے پھیلتے وائرس کے پیش نظر بلوچستان میں طبی ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہےاور حکومت وائرس سے بچائو کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے۔

تازہ ترین خبریں