07:47 pm
بلاول کے بیان پر مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا زرداری سے احتجاج

بلاول کے بیان پر مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا زرداری سے احتجاج

07:47 pm

 لاہور(آن لائن)شریف برادران کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ان کے بیٹے کے ’بلاجواز جملوں‘ پر ’ناراضی‘ کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایک سینئرر رہنما نے بتایا کہ ’سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان کو پسند نہیں کیا اور پی پی پی کی اعلیٰ قیادت تک اپنی ناراضی کا پیغام پہنچا دیا ہے‘
۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ عمران خان کی طرح مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی ’سیلیکٹڈ‘ (اسٹیبلشمنٹ کے منتخب) وزیراعظم تھے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ قیادت کی جانب سے ’ناراضی‘ کا پیغام پہنچانے کے بعد امید ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے مزید کوئی ’پھلجڑی‘ نہیں چھوڑی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری جماعت کی قیادت نے ہمیں سختی سے اس پر ردِ عمل نہ دینے کی ہدایت کی ہے کیوں کہ ہمیں پی ٹی ا?ئی حکومت کے خلاف ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے‘۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کو مستقبل کے بارے میں بات کرنی چاہیئے کیوں کہ دوبارہ الزام تراشیوں میں پڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پی پی پی اور دیگر جماعتوں کی تاریخ سب کے سامنے ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دے جس نے قیمتوں میں اضافے، مہنگائی، بے روزگاری سے عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے اور ایسی کوئی چیز نہ کریں جس سے اپوزیشن کے مقصد کو نقصان پہنچے‘۔مسلم لیگ (ن) کے کچھ اراکین کی رائے ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی میں ان کے قریب کچھ رہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ اگر پنجاب میں پارٹی کو تجدید دینی ہے تو شریفوں پر تنقید کرنی ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے اندرونی ذرائع کا کہنا تھا کہ ’چونکہ اس وقت دونوں جماعتوں کو کسی خاص مقصد یعنی ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تعاون کرنے کی ضرورت نہیں اس لیے بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے توپوں کا رخ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ(ن) کی طرف کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی رہنما کو معلوم تھا کہ عمران خان کی حکومت کو ’سیلیکٹرز نے مزید وقت دے دیا ہے اس لیے وہ پنجاب میں ’جارحانہ سیاست‘ کرتے ہوئے ایسے وقت میں کہ جب پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنے کا مشترکہ چیلنج درپیش ہے، اپنے فطری اتحادی (مسلم لیگ ن) کے لیے بھی کوئی نرمی نہیں دکھا رہے۔اس سلسلے میں پی پی پی کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے شریف برادران کے بارے میں دیے گئے بیان پر زیادہ بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ وہ سیاق و سباق کے حوالے سے بیان کردہ حقائق تھے

تازہ ترین خبریں

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

حکمرانوں کوغنڈہ گردی کا حساب دینا پڑے گا،خواجہ سعد رفیق

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

’’ہرظلم کا حساب ہوگا‘‘ مریم نواز کا کھوکھرپیلس کی مسمار ی پر ردعمل

 جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم

جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وزیراعظم

کھوکھرپیلس گینگ سےسواارب روپے کی اراضی واہ گزار کرائی،فردوس

کھوکھرپیلس گینگ سےسواارب روپے کی اراضی واہ گزار کرائی،فردوس

سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا گیا،مراد سعید

سندھ پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا گیا،مراد سعید

موسم میں حیران کن حدتک تبدیلی ،اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے

موسم میں حیران کن حدتک تبدیلی ،اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے

جنوری کا آخری ہفتہ بھی آ گیا،اپوزیشن کے استعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا:فردوس عاشق

جنوری کا آخری ہفتہ بھی آ گیا،اپوزیشن کے استعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا:فردوس عاشق

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی استنبول شپ یارڈ میں ویلڈنگ کی تقریب

پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی استنبول شپ یارڈ میں ویلڈنگ کی تقریب

جنرل مشرف نے گھٹنے ٹیکے،ہم نے لیگیوں کی بدمعاشی ملیامیٹ کردی،شہبازگل

جنرل مشرف نے گھٹنے ٹیکے،ہم نے لیگیوں کی بدمعاشی ملیامیٹ کردی،شہبازگل

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے  کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

نوجوان نےکسی اور کے ساتھ محبوبہ کی شادی ہوتے دیکھی تو اسے رکوانے کیلئےاس نے قابل اعتراض تصاویر اس کے بھائی کو بھیج دیں

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی  جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

یہ گرائیں گے حکومت۔۔۔پی ڈی ایم کی دوبڑی جماعتوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے،مولاناپریشان

 مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

مولاناپی ڈی ایم کےمردہ گھوڑے کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، فردوس عاشق اعوان

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

جس کوکوئی اینٹوں کے بھٹے پرنہ رکھے عمران نے اسے پنجاب دیدیا،عظمیٰ بخاری

 نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی

نواز شریف حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر لندن جا بیٹھے،اعظم سواتی