03:12 pm
شہباز شریف کی عمران خان پر کڑی تنقید

شہباز شریف کی عمران خان پر کڑی تنقید

03:12 pm

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران نیازی دماغ کی جگہ ڈیڑھ سال سے معیشت صرف زبان سے چلا رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی دماغ کی جگہ ڈیڑھ سال سے معیشت صرف زبان سے چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نوکریاں جنگل اور سکون قبر دے گی، عمران پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر نیا پاکستان بنایا جارہا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ شرح سود 14 فیصد، مہنگائی 15 فیصد اور عوام آٹا و چینی سے محروم، یہ ہے عمران کی فلاحی ریاست؟۔